زکوۃ کی ادائیگی میں افضل یہ ہے کہ اگر اپنے رشتہ داروں میں کوئی ضرورت مند اورمستحقِ زکوۃ ہو تواسی کو پہلے زکوۃدی جائے، البتہ اگرکہیں اپنے رشتہ داروں کے مقابلے میں کوئی اور زیادہ محتاج ہو، تواس کودینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ صورت مسؤلہ کے مطابق اگر برادری کے لوگ اپنی زکوۃ کو اپنی ہی برادری کے مستحقین پرخرچ کرتے ہوں، تویہ بہترطریقہ ہے، تاہم جب کسی علاقے کےلوگ قدرتی آفت کے شکارہوجائیں، تو زکوۃ دینے والے کو معروضی حالات کا جائزہ لے کرزیادہ ضرورت مند مصرف میں خرچ کرنا چاہیے ،چنانچہ رشتہ داروں اور متاثرین میں سےجن کو زیادہ ضرورت مند سمجھتا ہو، ان پر زکوۃ کی رقم خرچ کرنا افضل ہوگا ۔ (و) كره (نقلها إلا إلى قرابة) بل في الظهيرية لاتقبل صدقة الرجل وقرابته محاويج حتى يبدأ بهم فيسد حاجتهم (أو أحوج) أو أصلح أو أورع أو أنفع للمسلمين (أو من دار الحرب إلى دار الإسلام أو إلى طالب علم) وفي المعراج التصدق على العالم الفقير أفضل (أو إلى الزهاد أو كانت معجلة) قبل تمام الحول فلا يكره خلاصة. (رد المحتار علی الدر المختار، باب مصرف الزكوة و العشر، ج:2، ص:353) وعدم الكراهة في نقلها للقريب للجمع بين أجري الصدقة والصلة وللأحوج؛ لأن المقصود منها سد خلة المحتاج فمن كان أحوج كان أولى، وليس عدم الكراهة منحصرا في هاتين؛ لأنه لو نقلها إلى فقير في بلد آخر أورع وأصلح كما فعل معاذ - رضي الله عنه - لا يكره؛ ولهذا قيل: التصدق على العالم الفقير أفضل كذا في المعراج. (االبحر الرائق، دفع الزكاة بتحر فبان أنه غني أو هاشمي أو كافر أو أبوه أو ابنه، ج:2، ص:269)
رشتہ داروں اورآفت زدگان میں سے بہترمصرف زکوٰۃ
Question
اگربرادری کے لوگ اپنی زکوٰۃ صرف اپنی ہی برادری کے مستحقین کو دیتے ہوں، تو جب قدرتی آفت (مثلاً : سیلاب وغیرہ) آ جائیں اور ان میں مبتلا افراد بھی زکوٰۃ کے مستحق ہوں، تو ایسی صورت میں زکوٰۃ کی رقم کا بہتر مصرف کیا ہے،اپنی برادری کے مستحقین یا آفت زدہ غیر برادری کے افراد؟
Answer
Related Fatwas
مطلقہ بیوی اور اولاد کے نان ونفقہ کا حکم
میرے اور میرے شوہر کے درمیان ،اور سسرا ل والوں کے درمیان مسئلے مسائل ہوئے تھے اس لیے میں اپنی امی کے…
مضاربت ميں متعين نفع مقرر كرنا
ایک شخص کسی دکاندار کو(2) لاکھ روپے دینا چاہتا ہے،وہ دکاندار کپڑے کا کاروبار کرتا ہےاور دکانداراس رب المال کو ہر مہینے…
نان نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کا طریقہ
میری ایک بھتیجی ہے، جس کے والد انتقال کر گئے ہیں، اس کی شادی کو آٹھ سال ہو چکے ہیں، شروع میں…
گھر خريدنے كے بعد تجارت كی نیت کرنے سے زکوۃ کا وجوب
ہم پانچ بہن بھائیوں نے ایک مشترکہ زمین بیچی جو وراثت میں تھی، اس کے بعد ایک عدد مکان خریدا، ہماری نیت…
زمین اجارہ پر لے کر صاحب ارض کو کاشت کاری کے لئے واپس دینا
اگر کوئی شخص کسی سے زمین اجارہ (کرایہ) پر لے کہ میں سالانہ آپکو چالیس ہزار روپے دوں گا اور پھر وہ…
وی آئی پی حج پیکج کی سہولتوں کاحکم
ایک شخص "یاسر" جو سعودی عرب میں مقیم ہے، حج کی نیت سے نکلا۔ اس نے پہلے سے پیسے جمع کر رکھے…