واضح رہے کہ کسی کا اپنی زندگی میں اپنے مال و جائیداد میں سے کسی کو بلاعوض کچھ دینا ہبہ کہلاتاہے، اور ہبہ کے مکمل ہونے کے لیےضروری ہے کہ واہب (ہبہ کرنے والا) موہوبہ چیز (جس چیز کا ہبہ کیا جارہاہے) کو موہوب لہ (جس کو ہبہ کررہا ہے) کے مکمل قبضہ اورتصرف میں بھی دے دے، اور موہوبہ چیز سے اپنا تصرف مکمل طور پر ختم کردے،ورنہ قبضہ دیے بغیر شرعاً ہبہ درست نہیں ہوتا۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر خاتون نے اپنی زندگی میں ا پنی ملکیتی جائیداد اپنے سوتیلے بیٹوں کو اپنی مرضی سے ہبہ کر دی تھی اور انہوں نے اس پر قبضہ بھی کر لیا تھا، تو وہ جائیداد ان کی ملکیت شمار ہوگی، چنانچہ بعد میں اس خاتون کے بھائیوں کا اس میں مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ وتتم الهبة بالقبض الكامل ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به .(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الهبة، ج:5، ص:690) فتویٰ نمبر : 6659/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-19 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام)
زندگی میں اپنی جائیداد سوتیلے بیٹوں کو دینا
Question
ایک خاتون نے اپنی زندگی میں اپنی ملکیتی جائیدادگواہوں کی موجودگی میں اسٹامپ پیپر کے ذریعے اپنی مرضی سے اپنے سوتیلے بیٹوں کو ہبہ کر دی تھی، اور بیٹوں نے اس پر قبضہ بھی کر لیا تھا۔ اب مذکورہ خاتون کی وفات کے بعد ان کے بھائی ان سوتیلے بیٹوں سےجائیداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہےکہ کیا شرعی و قانونی طور پر بھائی کا یہ مطالبہ جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
اپنی جائز نوکری کے لیے پیسے دینا
ایک شخص نے سکول کی ٹیچری کےلیے ٹیسٹ دیا تھا ،جو کہ پاس ہوگیا ہے اور انٹرویو بھی ہوچکی ہے ،لیکن محکمہ…
جہاں اذن عام نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ
جی حضرت! ہمارے یہاں ڈینس سٹی میں امتیاز مارٹ کے نیچے بیسمنٹ میں ایک مسجد ہے، جہاں پانچ وقت کی نماز باجماعت…
غصے کی حالت میں بیوی کو دو طلاق رجعی دینا
میں(محمد کریم) نے طیش (غصے) میں آکر اپنی بیوی کو دو مرتبہ كہا کہ تو طلاق ہے تو طلاق ہے (تہ طلاقہ…
ایک وطنِ اصلی چھوڑ کر دوسرا وطنِ اصلی بنانا
ایک شخص نے اپنا وطن اصلی چھوڑ کر دوسر اوطن اصلی بنایا، مثلا ایک شخص کا مہمند ایجنسی میں اپنا گھر ہے…
قرآنی آیات والی انگوٹھی پہن کر بیت الخلا جانا
منقش انگوٹھی جس پر حروفِ مقطعات یا آیاتِ قرآنیہ مکتوب ہوں اوراس پرشیشہ چڑھاہواہو تو کیا اس کو پہن کر بیت الخلا…
نکاح کے کاغذات میں نکاح کی تاریخ غلط اندراج کروانے کا حکم
میرے ایک رشتہ دار کا 2023 میں ایک مطلقہ لڑکی سےمیرے سامنے دوگواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کے ساتھ مہر…