احرام کی حالت میں عورت کو چہرے پر کپڑا نہیں لگانا چاہیے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ احرام کی حالت میں عورت کے چہرہ نہ چھپائے، بلکہ عورت کے لیے جہاں تک ممکن ہو پردہ کرنا ضروری ہے، اس کے لیے آج کل بازار میں ایسےکیپ ملتے ہیں، جن کے آگے نقاب لگا ہوتا ہے جس سےکپڑا چہرے سے نہیں لگتا ہوں تو پردہ کے اہتمام کے ساتھ احرام کی پابندی بھی پوری ہوجاتی ہےلہذا اسے استعمال کرنا چاہیے۔ عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان الركبان يمرون بنا، ونحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن محرمات، فإذا جازوا بنا سدلت إحدانا جلبابها من رأسها على وجهها، فإذا جاوزونا كشفناه. (السنن الكبرى للبيهقي،كتاب الحج، باب المحرمة تلبس الثوب من علو فيستر وجهها وتجافي عنه،ج:5،ص:75،رقم الحديث:9051) والمرأة في جميع ذلك كالرجل غير أنها لا تكشف رأسها وتكشف وجهها ولو سدلت على وجهها شيئا وجافته عنه جاز. (الفتاوى الهندية، كتاب المناسك وفيه سبعة عشر بابا، الباب الخامس في كيفية أداء الحج،مواضع رمي الجمار، ج:1،ص:235) فتویٰ نمبر : 10869/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب الحج واجباتِ حج
عورت کااحرام کی حالت میں چہرہ نہ چھپانا
Question
میرا سوال یہ ہے کہ کہا جاتا ہے عورت کو پردہ کرنا ہے اور احرام کی حالت میں چہرہ نہیں چھپانا ہے یہ بات مجھے سمجھ نہیں آرہی اس کو پلیز ذرا وضاحت سے فرما دیں۔
Answer
Related Fatwas
قرض کے بدلے اضافی رقم کا مطالبہ
ایک شخص ACخریدرہا تھا، جس کی قیمت نقد ایک لاکھ روپےتھی، جبکہ قسطوں کی صورت میں قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپےتھی(یعنی قسطوں…
گھر سے نکالنے اور نان و نفقہ نہ دینے کی صورت میں عدالت سے تنسیخِ نکاح کا شرعی حکم
میری 26سال پہلے شادی ہوئی تھی ، اس کے بعد چار سال قبل مجھے ایک طلاق دی" میں تمہیں طلاق دیتاہوں "…
صلوا في رحالكم کی تحقیق اور موجودہ دور میں اس کا استعمال
شدید بارش یا وبا کے وقت مؤذنین کا اذان میں "صلوا في رحالكم" کہنا کیا کسی روایت سے ثابت ہے؟ کیا موجودہ…
صرف والد موجود ہونے کی صورت میں تقسیم میراث
ایک غیر شادی شدہ عورت انتقال کر چکی ہے، اس کے ورثا میں باپ،سوتیلی ماں ،تین حقیقی بھائی،دو حقیقی بہنیں،ایک باپ شریک…
امام کی حالت معلوم نہ ہونے کی صورت میں نیت کا طریقہ
مسافرمقتدی کو اگرپتہ نہ ہو کہ امام مسافر ہے یا مقیم، تو چار رکعت والی نماز میں وہ اس امام کے پیچھے…
پچاس کلو لوبیا کی بوری میں ایک کلو وزن کم دینا
مارکیٹ میں رواج ہے کہ 50 کلو لوبیا(کرخے) کی بوری(تروڑہ) میں تقریباً 49 کلو لوبیا آتا ہے ، اور یہ ایک کلو…