واضح رہے کہ اگر کسی کو کوئی چیزیا نقد رقم مل جائے اور اس کا مالک معلوم نہ ہو تو وہ لقطہ کہلاتا ہے۔لقطہ کا حکم یہ ہے کہ پہلےاس کی تشہیر کرکے اسےمالک کو واپس کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی،لیکن غالب گمان کے مطابق مالک نہ ملنے کی صورت میں جس کے پاس وہ مال ہے اگر وہ خود مستحق ہو تو اس کو استعمال کرسکتا ہے اور اگر وہ مستحق نہ ہو تو کسی مستحق کو دے دیا جائے گا۔ صورت مسئولہ کے مطابق لاٹ کی صورت میں جو لنڈے کا مال خریدا جاتا ہے اور اس میں سے کسی کے ہاتھ نقد رقم (ڈالرز وغیرہ ) آجائے تو اس کا حکم لقطہ والا ہوگا۔چونکہ عموما اسےاصل مالک کو واپس لوٹانا ممکن نہیں ہوتا اس لیے جس کو ملےاگر وہ خود فقیر اور مستحق ہو تو وہ اپنے استعمال میں لاسکتا ہے ورنہ کسی اور مستحق کو دے گا۔ ولم يذكر أكثر الشارحين تعريفها اصطلاحا وعرفها في التتارخانية معزيا إلى المضمرات بأنها مال يوجد ولا يعرف له مالك وليس بمباح.(البحر الرائق،كتاب اللقطة،ج:5،ص:161) يعرف الملتقط اللقطة في الأسواق والشوارع مدة يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها بعد ذلك هو الصحيح، كذا في مجمع البحرين ولقطة الحل والحرم سواء، كذا في خزانة المفتين ، ثم بعد تعريف المدة المذكورة الملتقط مخير بين أن يحفظها حسبة وبين أن يتصدق بها فإن جاء صاحبها فأمضى الصدقة يكون له ثوابها وإن لم يمضها ضمن الملتقط أو المسكين إن شاء لو هلكت في يده فإن ضمن الملتقط لايرجع على الفقير و إن ضمن الفقير لايرجع على الملتقط و إن كانت اللقطة في يد الملتقط أو المسكين قائمة أخذها منه ، كذا في شرح مجمع البحرين.(الفتاوى الهندية،كتاب اللقطة،ج:2،ص:289) و قيل: الصحيح إن شيئًا من هذه المقادير ليس بلازم ويفوض إلى رأي الملتقط يعرفها إلى أن يغلب على ظنه أن صاحبها لايطلبها بعد ذلك ...(تبيين الحقائق،كتاب اللقطة،ج:2،ص:417) فتویٰ نمبر : 6493/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-02 کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام)
لنڈے میں سے نکلنے والی رقم
سوال
لاٹ کی صورت میں جو لنڈے کا مال خریدا جاتا ہے، اس میں سے نکلنے والی نقد رقم (ڈالرز وغیرہ) کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
Related Fatwas
باپ کی دکان میں بیٹوں کا مل کر کام کرنا
ایک شخص کے چار بیٹے ہیں جو کہ جوائنٹ فیملی ہے، اوروالد کی اپنی ایک دکان ہے، جس میں والد سمیت سب…
اولیا کی رضامندی کے بغیر سیدہ عورت کا غیر سید مرد سے نکاح کرنا
اولیاءکی رضامندی کے بغیرسیدہ کا کیا ہوانکاح غیر سید سے اولیاء فسخ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ نیز سیدہ کا نکاح…
ایک وطنِ اصلی چھوڑ کر دوسرا وطنِ اصلی بنانا
ایک شخص نے اپنا وطن اصلی چھوڑ کر دوسر اوطن اصلی بنایا، مثلا ایک شخص کا مہمند ایجنسی میں اپنا گھر ہے…
کسی ضرورت کےلیے رکھی گئی رقم پر زکوۃ
ایک شخص نے اپنی گاڑی بیچی ہے (کچھ وجوہات کی بنا پر ایک سال کے لیے ان کو گاڑی کی ضرورت نہیں…
کسی دوسرے کی عبارت یا حکایت نقل کرنے پر طلاق کا حکم
اگرکوئی شخص کتاب سےعبارت نقل کرتے ہوئے یا کسی اور کی قسم اور طلاق کے الفاظ دہراتے ہوئے ’’میری بیوی کو طلاق‘‘…
گھر خريدنے كے بعد تجارت كی نیت کرنے سے زکوۃ کا وجوب
ہم پانچ بہن بھائیوں نے ایک مشترکہ زمین بیچی جو وراثت میں تھی، اس کے بعد ایک عدد مکان خریدا، ہماری نیت…