جمعہ کی نماز کی صحت کے لیے فقہائے کرام نے جو شرائط بیان کی ہیں، اگر وہ کسی علاقے میں پائی جائیں تو وہاں جمعہ پڑھنا درست ہے اور جب کسی علاقے میں ایک جگہ جمعہ پڑھنا درست ہو تو وہاں متعدد مقامات پر بھی جمعہ پڑھنا درست رہے گا، البتہ کسی ایک جامع مسجد میں جمعہ پڑھنا بہتر ہے۔ صورت مسئولہ کےمطابق اگر مذکورہ علاقہ شہر ہو یا اس پر شہر کی تعریف صادق آتی ہو، تو جس طرح مساجد میں جمعہ پڑھنا جائز ہے، اسی طرح مدرسہ میں بھی جمعہ پڑھنا جائز ہو گا، البتہ مسجد میں جمعہ ادا کرنے کی فضیلت حاصل نہ ہوگی۔ وتؤدى الجمعة في مصر واحد في مواضع كثيرة وهو قول أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - وهو الأصح وذكر الإمام السرخسي أنه الصحيح من مذهب أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وبه نأخذ۔ (الفتاوى الهندية، باب الجمعة، ج:1،ص:205) فتویٰ نمبر : 10816/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب الصلوۃ نمازِجمعہ
مدرسہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنا
Reviewed
Updated December 7, 2025
81
سوال
ایک مدرسہ ہے اور اس میں رہائشی طلبہ نہیں ہیں، اور اس کے قریب مساجد بھی ہیں، تو اس مدرسے میں مستقل طور پر جمعہ قائم کرنا کیسا ہے؟جب کہ مدرسے میں مسجد نہیں ہے۔
جواب
Related Fatwas
والدین کابچے کامحمد نام رکھنے کی نیت کرنا
اگر پیدائش سے پہلے یہ نیت کی ہو کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام محمد رکھنا ہے اور پیدائش…
November 26, 2025
2 min
76
ایک روٹی کے بدلے دو روٹیوں کا تبادلہ
اگر گھر کی ایک روٹی کے بدلے تندور کی ایک یا دو روٹیوں کا تبادلہ کیا جائے، یا اس کے برعکس لین…
October 7, 2025
2 min
69
تین، چار سال کے بچوں کو مسجد لانے کا حکم۔ نماز میں کپڑوں کو درست کرنے/کھیلنے کا حکم۔
1۔کیا مسجد میں کم عمر بچوں کو لانا جائز ہے جن کی عمر تقریبا تین چار سال ہو؟ 2۔ کیا نماز میں…
September 27, 2025
15 min
74
رہن میں رکھی ہوئی چیز کی زکوۃ
اگر کوئی شخص کسی کے پاس کوئی مال رہن (گروی) کے طور پر رکھے، تو سال مکمل ہونے پراس مال کی زکوٰۃ…
December 25, 2025
2 min
73
ایک وطنِ اصلی چھوڑ کر دوسرا وطنِ اصلی بنانا
ایک شخص نے اپنا وطن اصلی چھوڑ کر دوسر اوطن اصلی بنایا، مثلا ایک شخص کا مہمند ایجنسی میں اپنا گھر ہے…
October 2, 2025
4 min
57
جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
جہاز میں نماز ادا کرنے کی کیا صورت ہوگی؟
September 27, 2025
5 min
79