واضح رہے کہ مکیلی اور موزونی اشیاء کے علاوہ عددی اشیاء (یعنی وہ اشیاء جن کی عدد کے حساب سے خرید و فروخت ہوتی ہے )کے آپس میں تبادلہ کی صورت میں کمی بیشی جائزہے،لیکن ہم جنس سے تبادلہ ہو تو ادھار جائز نہیں ۔ صورت مسؤلہ میں چونکہ روٹی عددی اشیاء میں سے ہےاس لیے روٹی کا روٹی تبادلہ کی صورت میں کمی بیشی سے سود لازم نہیں آتا بشرطیکہ دونوں طرف سے مجلس میں قبضہ دیا جائے اور کسی طرف بھی ادھار نہ ہو۔ وهو في الشرع عبارة عن فضل مال لا يقابله عوض في معاوضة مال بمال وهو محرم في كل مكيل وموزون بيع مع جنسه وعلته القدر والجنس....... وإن وجد القدر والجنس حرم الفضل والنساء وإن وجد أحدهما وعدم الآخر حل الفضل وحرم النساء.(الفتاوى الهندية،كتاب البيوع،الفصل السادس في تفسير الربا واحكامه،ج:3،ص:117) فتویٰ نمبر : 3935/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الربا(سودکے احکام)
ایک روٹی کے بدلے دو روٹیوں کا تبادلہ
سوال
اگر گھر کی ایک روٹی کے بدلے تندور کی ایک یا دو روٹیوں کا تبادلہ کیا جائے، یا اس کے برعکس لین دین کیا جائے، تو کیا یہ شرعاً رِبا کے زُمرے میں آتا ہے یا نہیں؟نیز مذکورہ بالا معاملہ خواہ ہاتھ در ہاتھ ہو یا ادھار شرعی حکم سے مطلع فرمائیں ؟
جواب
Related Fatwas
وی آئی پی حج پیکج کی سہولتوں کاحکم
ایک شخص "یاسر" جو سعودی عرب میں مقیم ہے، حج کی نیت سے نکلا۔ اس نے پہلے سے پیسے جمع کر رکھے…
ذاتی مال میں بہن بھائیوں کا حصہ
اگر کوئی شخص والد صاحب کی زندگی میں اپنی محنت و کمائی سے کاروبار شروع کرے اور اسی کاروبار کی رقم سے…
گائےکی دیکھ بال کےعوض گائےکےمنافع میں شریک ہونا
ایک آدمی نےدوسرےکواس شرط کےساتھ گائےخرید کردی کہ وہ اس کی دیکھ بال کرے گااورجب وہ اسے بیچےگاتواس کے منافع آپس میں…
لے پالک کو سرکاری کاغذات میں اپنی طرف منسوب کرنا
ہم نے ایک بچی گود لی ہے اب اس کا ب فارم بنوانا ہے۔ کیا اس میں بچی کے اصل والدین کی…
عورت کااحرام کی حالت میں چہرہ نہ چھپانا
میرا سوال یہ ہے کہ کہا جاتا ہے عورت کو پردہ کرنا ہے اور احرام کی حالت میں چہرہ نہیں چھپانا ہے…