اس میں کوئی شک نہیں کہ مسجد کے لیے وقف شدہ پانی صرف مسجد کی ضروریات تک محدود رہے گا اور مسجد سے گھروں میں لے جاکر ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں ،البتہ اگر واقف نے پانی وقف کرتے وقت اس کی اجازت دی ہو تو پھرکوئی مضائقہ نہیں ،لیکن پھر بھی مسجد کی ضروریات کو مقدم رکھا جائے گا۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر پانی کا انتظام کرنے والے واقف یا مسجد کمیٹی کی جانب سے پانی صرف مسجد کے لیے ہو اور اس کو گھر لے جانے کی اجازت نہ ہوتو اس صورت میں پانی کو ذاتی استعمال کے لیے مسجد سے گھر لے جانا درست نہیں۔البتہ اگر واقف یا مسجد کی کمیٹی کی جانب سے اس کی اجازت ہو تو ایسی صورت میں پانی کو ذاتی استعمال کے لیے مسجد سے گھر لاکر اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرنا جائز ہے،تاہم مسجد کی ضرورت کو بہر حال مقدم رکھا جائے گا۔ فإن شرائط الواقف معتبرة إذا لم تخالف الشرع وهو مالك، فله أن يجعل ماله حيث شاء ما لم يكن معصية. (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الوقف،ج:6،ص:343) أرض وقف على مسجد صارت بحال لا تزرع فجعلها رجل حوضا للعامة لا يجوز للمسلمين انتفاع بماء ذلك الحوض، كذا في القنية. (الفتاوى الهندية،كتاب الوقف، الباب الثاني عشر في الرباطات والمقابر والخانات والحياض،ج:2،ص:464) ويكره رفع الجرة من السقاية وحملها إلى منزله؛لأنه وضع للشرب لا للحمل،كذا في محيط السرخسي.وحمل ماء السقاية إلى أهله إن كان مأذونا للحمل يجوز وإلافلا.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الحادي عشر في الكراهة في الأكل وما يتصل به،ج:5، ص:341) فتویٰ نمبر : 6492/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-02 کتاب الوقف احکام مسجد
مسجد کا پانی ذاتی استعمال میں لانا
Question
میرا گھر مسجد کے قریب ہے اور مسجد میں ایک صاحب نے کنواں کھودا ہے۔کنواں کھودنے کے دوران میں نے اپنے گھر کے لیے پانی لانے کا مطالبہ کیا تو اس صاحب نے بخوشی کہا کہ یہ ویسے بھی وقف ہے آپ کو لانے کی اجازت ہے۔مگر کنویں میں جو سامان (پانی نکالنے کے آلات) ہیں وہ اُس شخص کے ہیں جس نے یہ مسجد بنائی ہے اور وہ رقم ایک عربی نے ایصال ثواب کے لیے بھیجی تھی ۔اب عرض یہ ہے کہ ذاتی استعمال کے لیے یہ پانی لے جاناجائز ہے یا نہیں؟نوٹ:پانی نکالنے کے لیےبجلی کا خرچ میرا اپنا ہی ہے۔
Answer
Related Fatwas
بیوی کا حق مہر کے بدلے بھینس لینا
ایک نکاح میں حقِ مہر تین لاکھ (300,000) روپے مقرر کیا گیا تھا۔ بعد از نکاح شوہر نے حقِ مہر ادا کرنے…
میت کی کی تجہیز و تکفین کے متعلق چند سوالات
1- ایک شخص فوت ہوتا ہے، اور اس میت کے ورثاء میت کو نہلانے اور کفنانے کے بعد نماز جناز ہ سے …
امام سے پہلے سلام پھیرنا
اگر کوئی شخص امام سے پہلے بھول کرسلام پھیرے تو کیا نماز درست ہوگی یا دوبارہ اعادہ کرنا ہوگا؟
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
خلع لینے کے بعد سابقہ شوہر سے نکاح کرنا
اگر کوئی عورت شوہر کی مار پٹائی کی وجہ سے عدالت سے خلع کی ڈگری لے لے، جس پر شوہر بھی راضی…
اگر دوبارہ کسی سے کسی قسم کا تعلق رکھا تو میرے اور تمھارے درمیان سب کچھ ختم ہو جائے گا کہنے کا حکم
میری شادی کو بارہ سال ہو گئے تھے پھر میں نے دوسری شادی کی ، جب پہلی بیوی کو اطلاع ہوئی تو…