واضح رہے کہ اگر کسی نے اپنی بیوی کورخصتی اورخلوت صحیحہ سے پہلے متفرق طور پر تین طلاقیں دے دیں تو ایک طلاق سے وہ بائنہ ہو جائیگی اور باقی دو طلاقوں کے لئے محل باقی نہ رہنے کی وجہ سے وہ لغو ہو جائیں گی، اس کے بعد دونوں باہم رضا مندی سے نیا نکاح کرسکتے ہیں ،البتہ آئیندہ اس کو دو طلاقوں کا حق حا صل ہوگا ۔ صورت مسؤلہ کے مطابق غیر مدخول بہا بیوی کو رخصتی سے پہلے طلاق دینے کے بعد تجدید نکاح کرسکتے ہیں ،البتہ تجدید نکاح کئے بغیر اس سے ہمبستری کرنا ناجائزاورحرام ہے، اور تجدید نکاح کے بعد شوہر کے ساتھ صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا،نیز تجدید نکاح عام نکاح جیسا ہی ہوتاہے۔ (وإن فرق بانت بالأولی)لاإلی عدة(و)لذا(لم تقع الثانية)بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل.(ردالمحتار علی الدرالمختار،باب طلاق غير المدخول بها،ج:4،ص:512) فتویٰ نمبر : 7277/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الطلاق طلاق صریحی
نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے طلاق دے کر پھر نکاح کرنا
Question
میرا نکاح ہوا اور بغیر رخصتی کے اور بغیر اُس سے ملے میں نے اپنی منکوحہ کو تین طلاقیں متفرق طور پر دے دیں، اب دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ کسی کو پتا نہ چلے کہ میں تجدید نکاح کر رہا ہوں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ابھی رخصتی ہوجائے اور بعد میں تجدید نکاح کرلوں گا،تو کیا میں شبِ زفاف میں ہمبستری کر سکتا ہوں ؟ نیز کیا تجدید نکاح میں کوئی فرق بھی ہوتا ہے یا یہ عام نکاح جیسا ہی ہوتا ہے؟
Answer
Related Fatwas
مہر میں کمرہ مقرر کرنا
ایک شخص نے اپنے ماموں کی بیٹی سے نکاح کیا اور مہرمیں "ایک کمرہ" مطلق مقرر کیا، شادی کے بعد شوہر اپنے…
والد کا اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا
آپ نے فتوٰی نمبر 7281/297/324 بتاریخ 5/10/2025 مرحمت فرمایا ہے۔ جس میں والد صاحب نے اپنی زندگی میں اپنا رہائشی مکان چاروں…
اجرت متعین نہ ہونے کی صورت میں اجارہ کا حکم
ایک شخص نے اپنی کار موٹر شوروم والے کے حوالہ کیا کہ اسے پانچ ہزار ڈالر میں فروخت کردو، اس سے زیادہ…
معلق طلاق كی ایک صورت
میرے ایک دوست ہیں ان کی ایک چھوٹی بہن ہے، اس لڑکی کا والد اور بھائی زندہ ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اس…
جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
جہاز میں نماز ادا کرنے کی کیا صورت ہوگی؟
پہلی صف سے کسی کو پیچھےہٹانا درست نہیں
میں پچھلے چودہ سال سے ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کررہا ہوں، پچھلے بیس پچیس دن سے مین مؤذن…