واضح رہے كہ جب کوئی زمين كسى خاص مصرف كے ليے وقف كى جائے اوراس مقصد میں استعمال بھی شروع ہوجائے تو وقف تام ہو جاتا ہے، چنانچہ مدرسہ کے لیے وقف کی گئی زمین میں جب تعلیمی سلسلہ شروع ہو جائے تووقف تام ہوجاتاہے اور وہ وقف کرنے والے کی ملکیت سے نکل جاتی ہے، لہذا اس کے مرنے کے بعدوہ میراث میں تقسیم نہ ہوگی۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگرواقعی زمین مدرسہ کے لیے وقف کی گئی تھی ، اور اس میں تعلیم کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہو تو چونکہ وقف تام ہوچکا ہےاس لیے اب یہ میراث نہیں۔ قال ومن اتخذ أرضه مسجدا لم يكن له أن يرجع فيه ولا يبيعه ولا يورث عنه لأنه تجرد عن حق العباد وصارخالصالله تعالیٰ۔(الهداية، کتاب الوقف،ج:4، ص:411) قال: وإن جعل أرضا له مسجدا لعامة المسلمين وبناها وأذن للناس بالصلاة فيها وأبانها من ملكه فأذن فيه المؤذن وصلى الناس جماعة صلاة واحدة أو أكثر لم يكن له أن يرجع فيه وإن مات لم يكن ميراثا" لأنه حرزها عن ملكه وجعلها خالصة لله تعالى۔(المبسوط للسرخسي، كتاب الوقف، ج:11، ص: 124) (قوله:بجماعة)لأنه لا بد من التسليم عندهما خلافا لأبي يوسف، وتسليم كل شيء بحسبه، ففي المقبرة بدفن واحد وفي السقاية بشربه وفي الخان بنزوله كما في الإسعاف، واشتراط الجماعة لأنها المقصودة من المسجد.( ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الوقف، ج: 4، ص:357) فتویٰ نمبر : 6606/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-22 کتاب الوقف احکام مدارس
وقف تام ہونے کے بعد موقوفہ چیز میں میراث کا دعوی کرنا
سوال
ہمارے والد نے تین سال پہلے ایک جگہ مدرسے کے لئے وقف کی تھی، اس جگہ میں مدرسہ بھی بنا تھا اور طلبہ سبق بھی پڑھتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ زمین ہمارے والد کی میراث میں تقسیم ہوگی یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
نامحرم کے گھر میں قیام کرنا
نیوزی لینڈ میں ہمارے گھرمیں ایک مطلقہ رہتی ہے اس کا کوئی محرم نہیں ہے اور میرے کل تین بچے ہیں سب سے…
باپ کی دکان میں بیٹوں کا مل کر کام کرنا
ایک شخص کے چار بیٹے ہیں جو کہ جوائنٹ فیملی ہے، اوروالد کی اپنی ایک دکان ہے، جس میں والد سمیت سب…
لنڈے میں سے نکلنے والی رقم
لاٹ کی صورت میں جو لنڈے کا مال خریدا جاتا ہے، اس میں سے نکلنے والی نقد رقم (ڈالرز وغیرہ) کا کیا…
مدرسے کے فنڈ سے اساتذہ و ملازمین کی سہولیات
کیا مہتمم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مدرسے کے فنڈ یا آمدن سے اساتذۂ کرام، ملازمین اور طلبۂ کرام کے…
قربانی کے جانور میں عقیقہ کے لئے ایک حصہ مقرر کرنا
میرے سسرال والوں نے قربانی کا جانور خریدا اور میری بھی خواہش تھی کہ اپنی بیٹی کا عقیقہ کرو ں لیکن میرے…
منہ ڈھانپ کر نماز پڑھنا
آج کل سردی کا موسم ہے، نماز کے دوران چادر یا مفلر اور ماسک سے منہ چھپانے سے نماز ادا کرنے کا…