شریعت مطہرہ کی روسےغسل کےواجب ہونے کےاسباب میں سےایک خواب میں احتلام کاہوجانابھی ہےنیزمادہ منویہ کےعضو تناسل سےشہوت کےساتھ نکلنےسےغسل واجب ہوجاتا ہے،چاہےکم مقدارمیں ہویازیادہ مقدارمیں ہوچنانچہ اگرکوئی شخص خواب سے بیدارہوجائےاوراپنے کپڑوں پرتری محسوس کرے اوراس کویقین ہوکہ یہ منی ہےچاہےاحتلام یادہویانہ ہوچاہےکم مقدارمیں ہویازیادہ مقدارمیں،دونوں صورتوں میں غسل واجب ہوجاتاہے۔ صورت مسئولہ کےمطابق اگرکسی کواحتلام ہونےوالاہولیکن وہ اپنےآپ کوکنٹرول کردےتاکہ منی باہرنہ نکلےلیکن بیدارہوتے ہی معلوم ہوجائےکہ ایک قطرہ منی شہوت کے ساتھ نکلی ہےتوغسل واجب ہوگا۔ (قوله: منيا أو مذيا) اعلم أن هذه المسألة على أربعة عشر وجها؛ لأنه إما أن يعلم أنه مني أو مذي أو ودي أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة، وعلى كل إما أن يتذكر احتلاما أو لا فيجب الغسل اتفاقا في سبع صور منها وهي ما إذا علم أنه مذي، أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة مع تذكر الاحتلام فيها، أو علم أنه مني مطلقا،...الخ (ردالمحتارمع الدرالمختار، مطلب سنن الغسل، ج:1، ص:163) المني هو الماء الأبيض الغليظ الذي ينكسر به الذكر وتنقطع به الشهوة.(تحفة الفقهاء، كتاب الطهارة، باب الحدث،ج:1، ص:27) [تنبيه] إذا لم يتدارك مسك ذكره حتى نزل المني صار جنبا بالاتفاق.(ردالمحتارمع الدرالمختار، مطلب سنن الغسل، ج:1، ص:163) فتویٰ نمبر : 10858/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-25 کتاب الطّہارۃ غسل اورجنابت کے احکام
ایک قطرہ منی کےنکلنےسےغسل کاحکم
سوال
اگرخواب دیکھتےہوئےکسی کواحتلام ہونےوالاہولیکن وہ اپنےآپ کو کنٹرول کردےتاکہ منی باہرنہ نکلےاوربیدارہوجائےلیکن بیداری میں ایک قطرہ منی نکلےتوکیاغسل واجب ہوگايانہيں؟
جواب
Related Fatwas
منذور چیز کی جگہ اس کی قیمت دینا
ایک آدمی نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں فلاں موٹر سائیکل صدقہ کردوں گا، لیکن جب بیٹا…
بطور امانت لیا ہوا سامان واپس نہ کرنا
ایک خاتون کو نکاح کے موقعہ پر بہت سارا سامان، سونا اور دیگر اشیاء کی صورت میں بطور جہیز ان کے بھائی…
کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ
اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی…
منگنی کے بعد اپنی منگیتر کے ساتھ موبائل فون پر باتیں کرنا اور ملنا
منگنی کے بعد اور نکاح سے پہلے اپنی منگیتر کے ساتھ موبائل فون پر باتیں کرنا اور اسی طرح ملنا کیا جائز…
قربانی کے جانور میں عقیقہ کے لئے ایک حصہ مقرر کرنا
میرے سسرال والوں نے قربانی کا جانور خریدا اور میری بھی خواہش تھی کہ اپنی بیٹی کا عقیقہ کرو ں لیکن میرے…
دکان خریدنے والے سے مکمل رقم کی ادائیگی نہ ہونے تک کرائے کا مطالبہ کرنے کا حکم
میں نے ایک دکان ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ماہانہ کرائے پر لی ہوئی تھی، پھر میں نے وہ دکان مالک سے…