واضح رہے کہ زکوۃ اور خمس الگ الگ عبادات مالیہ ہیں اس لئے ایک کے ادا کرنے سے دوسری ادا نہیں ہوتی۔ صورت مسئولہ کے مطابق جب کسی آدمی کو دفینہ سے سونا برآمد ہوا تو وہ خمس ادا کرے گا پھر اگر وہ نصاب تک پہنچتا ہو تو اس پر سال گزرنے سے زکوۃ بھی واجب ہو گی، صرف خمس ادا کرنے سےہمیشہ کے لئے زکوۃ ساقط نہیں ہوجاتی۔ (وأصحابنا) احتجوا بحديث أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: {وفي الركاز الخمس} واسم الركاز يتناول الكنز والمعدن جميعا؛ لأنه عبارة عن الإثبات يقال ركز رمحه في الأرض إذا أثبته والمال في المعدن مثبت كما هو في الكنز، (المبسوط للسرخسي، 2/ 211) الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول۔ ( الهداية، 1/96) وأما عندنا فالواجب خمس الغنيمة في الكل لا يشترط في شيء منه شرائط الزكاة. (بدائع الصنائع، 2/ 67) تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبا كان أو لم يكن مصوغا أو غير مصوغ حليا كان للرجال أو للنساء تبرا كان أو سبيكة كذا في الخلاصة۔ (الفتاوى الهندية، 1/ 178) فتویٰ نمبر : 10866/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-30 کتاب الزکوٰۃ مصارفِ زکوٰۃ
دفینہ کا خمس ادا کرنے سے زکوۃ کا ساقط نہ ہونا
Question
دفینہ سے جو مال مثلاسونا برآمد ہو تو کیا خمس کے علاوہ ہر سال اس کی زکوۃ بھی واجب ہوگی یا صرف خمس نکال دینا کافی ہوگا ہر سال اس میں زکوۃ شرعا واجب نہیں ہے؟
Answer
Related Fatwas
کیا ایک مجلس کی تین طلاقیں صرف دیوبندیوں اور بریلویوں کے نزدیک تین شمار ہوتی ہیں؟
میری شادی کو دس ماہ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں شوہر نے لڑائی کے دوران غصے کی حالت میں کہا: ”میں…
شادی کے موقع پر دیے جانے والے زیورات کا حکم
میرا ایک بیٹا ہے جو بے روزگار ہے ،تین سال پہلے میں نے اس کی شادی اپنے خرچ پر کی،مہر ساڑھے تین…
بیوہ، چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث
ایک شخص فوت ہوا اس کے ورثا میں ایک بیوہ اور چار بیٹے اور تین بیٹیاں موجود ہیں۔ ان کے درمیان میراث…
سرائیکی زبان میں تین بارلفظ طلاق ای طلاق ای طلاق ای ونج کہنےکاحکم
میرادامادایک لڑکی کواغواءکرکےاپنےساتھ لےگیا،اس کےبعدمجھےفون پر کہا”تیری بیٹی طلاق، طلاق مانگ رہی ہے،“میں نےسرائیکی میں کہا ”یارروز اِیاگال کریندیں ،ڈےتےجان چُھڑا،میں تیڈےکول…
ذاتی مال میں بہن بھائیوں کا حصہ
اگر کوئی شخص والد صاحب کی زندگی میں اپنی محنت و کمائی سے کاروبار شروع کرے اور اسی کاروبار کی رقم سے…
بہنوں کی اجازت کے بغیر ان کے حصے کو فروخت کرنا
جب کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس کے ورثاء میں بیٹے بھی ہوں اور بیٹیاں بھی،تو کیا بیٹے اپنی بہنوں (یعنی مرحوم…