قرآن وحدیث کی روشنی میں اجنبی مستحقین کی بجائے مستحق رشتہ دار کوشتہ دار کے زکوٰۃ، عشر، صدقہ وغیرہ دینا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس سے صلہ رحمی کو تقویت ملتی ہے اور شریعت اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ مزید یہ کہ عشر زمین پر نہیں بلکہ پیداوارپرواجب ہوتا ہے، اس لیے جس کی پیداوار ہو اسی پر عشر واجب ہوتا ہے۔ صورت مسئولہ میں اگر پیداوار بھائیوں کی ملکیت ہو، تو بھائی اپنی مستحقہ بہن کو اس پیداوار کا عشر دے سکتے ہیں ۔ والعشر يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الزكاة، باب العشر، فروع في زكاة العشر، ج:2، ص:335) والأفضل إخوته وأخواته ثم أولادهم ثم أعمامه وعماته ثم أخواله وخالاته ثم ذوو أرحامه ثم جيرانه ثم أهل سكته ثم أهل بلده كما في النظم. (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:354) وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة. (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:346)
زمین میں شریک بہن کو پیدوار کا عشر دینا
Question
ہمارے والد محترم کا انتقال ہوچکا ہے، اس کی جائیداد ابھی تک تقسیم نہیں ہوئی ہے، ہم سب بھائی بہن اس جائیداد میں شریک ہیں، ہماری ایک بہن شادی شدہ ہےاور مالی طور پر کمزورہے، ہم تین بھائیوں نے شریک بہنوں کی اجازت سے اس زمین میں فصل کاشت کی ہے، کیا ہم اس زمین کی پیداوارکا عشر اپنی اسی بہن کو دے سکتے ہیں، جبکہ وہ ہمارے ساتھ اس زمین میں شریکہ بھی ہے لیکن فصل میں شریکہ نہیں؟
Answer
Related Fatwas
میقات میں مقیم شخص کا حجِ قران
ایک شخص پاکستان سے مکہ مکرمہ گیا اور عمرہ کی ادائیگی کی ، حلال ہونے کے بعد وہاں مقیم رہا جب کہ…
قرض خواہ کو وکیل بالاجرت بنانا
میں سپلائی کا کام کرتا ہوں بڑے پیمانے پر چیزوں کی خریداری کرتا ہوں، بعض دفعہ میرے پاس ادائیگی کے لئے کل…
فقیر کو زکوۃ میں ملی ہوئی چیز کا مالدار کے لیے استعمال کا حکم
اگر کسی فقیر کوکوئی کتاب یا کوئی کھانے کی چیز یا کوئی اور چیز زکوۃ یا عشر میں ملی ہوتو مالدار کے…
زندگی میں اولاد کے درمیا ن جائیداد کی تقسیم
ایک شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، جبکہ اس کا ایک بیٹا پہلے ہی وفات…
میڈیکل ٹیسٹ کے لیے مشت زنی کرنا
میری بیوی بیمار ہے ایک لیڈی ڈاکٹر نے اس کے خون وغیرہ کے ٹیسٹ کئے، اور اس کو کہا کہ آپ کا…
مسجد سے باہر سڑک پر کھڑے ہوکر امامِ مسجد کی اقتداء میں نماز پڑھنا
ہم جمعہ کی نماز کے لئے ایک مسجد جاتے ہیں، جہاں لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے، مسجد کے باہر راستوں میں…