واضح رہے کہ زیر ناف بالوں کی جو حد مقررہے وہ ناف کے نیچے سے لیکر رانوں کی جڑوں تک ہے،اسی طرح اعضائے مخصوصہ اور ان کے ارد گرد بالوں کو جن کے گندہ ہونے کا خطرہ ہوتاہے صاف کرنا ضروری ہے ،کولہوں کے بالوں کو یہ حکم شامل نہیں ہے ،اور ہر ہفتہ اس کی صفائی کرنا افضل ہے اور چالیس دن تک چھوڑنے کی گنجائش ہے اس سے زیادہ تاخیر کرنا گناہ ہے لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ شرمگاہ کے بال اگر چاو ل کے دانے سے بڑھ جائیں تو نماز نہیں ہوتی ۔ (و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة، وجاز في كل خمسة عشرة، وكره تركه وراء الأربعين.(قوله وكره تركه) أي تحريما لقول المجتبى ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد.(رد المحتارعلي الدرالمختار،باب الأستبراء وغيره، ج: 6،ص: 407) ثم العانة هي الشعر الذي فوق الذكر وحواليه وحوالي فرجها ويستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن يعلق به شيء من النجاسة الخارجة فلا يتمكن من إزالته بالاستجمار.(حاشية الطحطاوي،باب الجمعة ،ص:527) فتویٰ نمبر : 6458/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) بالوں کے احکام
زیر ناف بالوں کے حدود
سوال
ہم نے سنا ہے کہ شرمگاہ کے بال اگر چاول کے دانے سے بڑھ جائیں تو نماز نہیں ہوتی، دریا فت یہ کرنا ہے کہ کولہوں کے بال بھی اس کے حکم میں داخل ہے یا نہیں ؟نیز زیرنا ف بالوں کے حدود کیا ہیں ؟
جواب
Related Fatwas
دکان خریدنے والے سے مکمل رقم کی ادائیگی نہ ہونے تک کرائے کا مطالبہ کرنے کا حکم
میں نے ایک دکان ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ماہانہ کرائے پر لی ہوئی تھی، پھر میں نے وہ دکان مالک سے…
نذر معلق کو واقع ہونے سے پہلے تبدیل کرنا
میں نے نذر مانی کہ میر افلاں کام ہو گیا تو میں 20 روزے رکھوں گا لیکن ابھی تک وہ کام نہیں…
زندگی میں اپنا گھربیٹے کے نام کرنا
اگرایک شخص اپنی جائیداد میں سے کوئی گھر تملیک کے طور پر کسی بیٹے کے نام کردےاورباپ بیٹا دونوں اس میں رہائش…
نذر کا کھانا خود کھانا
اگر کسی نے نذر کا کھانا خودکھایا تو اس کا کیا حکم ہے؟
راستے میں ملنے والی رقم کو مدرسہ میں خرچ کرنا
میں نے راستے سے گزرتے ہوئے ایک ہزار کا نوٹ پایا ہے، کیا میں اس نوٹ کومدرسہ میں خرچ کرسکتا ہوں یا…
زندگی میں اولاد کے درمیان جائیداد کی تقسیم
ایک شخص کے چار بیٹے تھے اس نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کی، پہلے تین بیٹوں کو برابر حصہ دیا،…