واضح رہے کہ جب کوئی شخص نذر کو کسی شرط کے ساتھ معلق کردے تو شرط کے موجود ہونے کے ساتھ نذر کی ادائیگی واجب ہوگی۔ صورتِ مسئولہ میں جس کام کے ہونے پر 20 روزے رکھنے کی نذر مانی تھی،تو اس کام کے ہو جانےپر 20 روزے رکھنا ہی لازم ہے۔اس نذر میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔ قال الله تعالى: ﴿ وليوفوا نذورهم ﴾ [الحج: 29] (ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط وكان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعا للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء وتكفين الميت (ووجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر) لحديث "من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى" (كصوم وصلاة وصدقة). ( رد المحتار، كتاب الأيمان، ج:3، ص:735 ) والنذر في معنى الطلاق والعتاق؛ لأنه لا يحتمل الفسخ بعد وقوعه. ( البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري، كتاب الصوم، فصل ما يوجبه العبد على نفسه، ج:2، ص:319 ) والنذر...ولا يحتمل الفسخ بعد وقوعه، وعن علي رضي الله عنه قال: ثلاث لا لعب فيهن: الطلاق، والعتاق، والصدقة يعني النذر بالصدقة. ( المبسوط للسرخسي، كتاب الإكراه، ج:24، ص:42 ) فتویٰ نمبر : 6603/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-09 کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام)
نذر معلق کو واقع ہونے سے پہلے تبدیل کرنا
Question
میں نے نذر مانی کہ میر افلاں کام ہو گیا تو میں 20 روزے رکھوں گا لیکن ابھی تک وہ کام نہیں ہوا ہے کہ میں نے دوبارہ کہا کہ میں 20 روزے نہیں رکھ سکتا بلکہ دس 10 روزے رکھوں گا اب آگر وہ کام ہو گیا تو میں کتنے روزے رکھوں گا؟
Answer
Related Fatwas
ایک عورت کی گواہی سے رضاعت کا ثبوت
زید کی جس لڑکی کے ساتھ منگنی ہوئی ہے،تو زید کی والدہ کہتی ہے کہ زید کو فلاں عورت یعنی(لڑکی کی دادی)نے…
بزرگوں کا ہاتھ چومنا اور ان کے لیے سر جھکانا
بڑوں اور بزرگوں کے ہاتھ چومنا اور ان کےلیے سر جھکانا شریعت میں کیسا ہے؟
والد کی طرف سے بڑے بيٹے کو رقم ہبہ کرنا
ایک شخص نے اپنے بیٹے کو 5 لاکھ رقم ویزے کیلئے دی تھی اور دیتے وقت یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر…
بلا وضو اقامت کرنے سے نماز پر اثر
ایک شخص نے امام کے پیچھے اقامت کرکے نماز ادا کی ،بعد میں اسے پتہ چلا کہ میرا تو وضو نہیں تھا…
نذر کا کھانا خود کھانا
اگر کسی نے نذر کا کھانا خودکھایا تو اس کا کیا حکم ہے؟
زمین سے ریت نکالنے پر خمس کا حکم
ہمارے علاقے میں زمینوں سے ریت نکال کر دیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے۔ کیا اس میں خُمس لازم ہوگا یا…