واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو مضاربتِ مطلقہ پر مال دے دے، تو مضارب کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ نقد اور اُدھار دونوں طریقوں پر خرید و فروخت کرسکتا ہے۔ نیز مضارب کے ہاتھ میں مالِ مضاربت امانت ہوتا ہے، لہٰذا اس کے ضائع ہونے کی صورت میں مضارب پر ضمان لازم نہیں آتا۔ البتہ اگر مضارب تعدی یا غفلت کا ارتکاب کرے تو پھر اس پر ضمان لازم ہوگا۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر مضارب نے عرف کے مطابق احتیاط کے تقاضے پورے کرکے مالِ مضاربت سے کوئی چیز اُدھار فروخت کی ہو لیکن پھر وہ خریدار غائب ہو کر نقصان ہوا ہو تو مضارب ضامن نہیں ہوگا، تاہم اگر مضارب نے عرف کے مطابق احتیاط نہ کی ہو اور بے احتیاطی سے کام لیا ہوتو پھر مضارب ضامن ہوگا۔ المدفوع إلى المضارب أمانة في يده لأنه قبضه بأمر مالكه لا على وجه البدل والوثيقة، وهو وكيل فيه لأنه يتصرف فيه بأمر مالكه، وإذا ربح فهو شريك فيه لتملكه جزءا من المال بعمله، فإذا فسدت ظهرت الإجارة حتى استوجب العامل أجر مثله، وإذا خالف كان غاصبا لوجود التعدي منه على مال غيره. (الهداية شرح البداية المبتدي،ج:3،ص:200) يجوز للمضارب أن يبيع بالنقد والنسيئة كذا في الكافي.(الفتاوى الهندية،كتاب المضاربة،ج:4،ص:292) فتویٰ نمبر : 4075/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام)
مضارب سے مال مضاربت ہلاک ہوجائے
Question
اگر مضارب مال مضاربت میں سے کوئی چیز کسی پر فروخت کرے اور پھر وہ مشتری مال لے کر غائب ہوجائے تو کیا مضارب پر ضمان آئے گا یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
امام کی حالت معلوم نہ ہونے کی صورت میں نیت کا طریقہ
مسافرمقتدی کو اگرپتہ نہ ہو کہ امام مسافر ہے یا مقیم، تو چار رکعت والی نماز میں وہ اس امام کے پیچھے…
سیاح کا مسلسل سفر میں رہنے سے اتمام یا قصر نماز پڑھنا
اگر کوئی آدمی برابر کئی سالوں سے سیاحی کرتا ہے آج اس گاؤں میں کل کسی دوسرے گاؤں میں رہتا ہے تو…
BRکی شرعی حیثیت
ماركیٹنگ کی غرض سے ایک کمپنی کی طرف سے BRکیا جاتا ہے BR کا مطلب یہ ہے کہ کسی معروف شخصیت کو اپنے سٹور پر…
ترکہ کی تقسیم میں کسی غیر محرم کو وکیل بنانا کیسا ہے جبکہ محرم موجود ہو؟
ہم نے دارالافتاء سے میراث کی تقسیم کے حوالے سے فتوی لیا ہے، اب ہماری دو بڑی بہنوں نے یہ فیصلہ کیا…
عدت گزرنے کے بعد شوہر کی ہمبستری سے عدت پر اثر
ایک شخص کا دو لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ،اتفاقا ایک لڑکی نے اس آدمی کے ہاتھ پر گھڑی دیکھی اور…
عشاء کی سنت یا وتر میں مغرب کی قضا نماز کا یادآنا
عشاء کی سنت سے پہلے یا دوران سنت یا وتر سے پہلے یا وتر پڑھنے کے دوران صاحب ترتیب شخص کو مغرب…