واضح رہے کہ جب کو ئی نمازی سلام پھیرتے وقت نماز ختم کرنے کی نیت کرلے، اس پر سجدہ سہو واجب تھا، تواس پرلازم ہے کہ وہ فوراً بغیر کسی سے بات کہے،اپنی جگہ سے اٹھنےيا قبلہ سے چہرہ ہٹانے کی سجدہ سہو کرے اور پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیر لے۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق اگرسائل سلام پھیرنے کے بعد تشہد کی حالت میں تھا، اورصرف چہرہ قبلہ سے موڑدیا تھا، اور پھرسجدہ سہو یاد آنے کے فوراً بعد سجدہ سہو کیا اور پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیرا، تو ایسی صورت میں اس کی نماز درست ہے ۔ بشرط یہ کہ درمیان میں نماز کے منافی کوئی حرکت نہیں کی تھی۔ (ولها واجبات) لا تفسد بتركها وتُعاد وجوباً في العمد والسهو إن لم يسجد له، وإذا سلم يريد به قطع الصلاة وعليه سجود السهو فعليه أن يسجد للسهو۔(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ، ج:1، ص: 456) فقدشرط لأداء سجدتي السهو شرطاً زائداً وهوأن لايتكلم ولايقوم عن محله، فهذا إشارة إلى أنه متى قام عن محله واستدبر القبلة أنه لايأتي بسجدتي السهو وإن كان لم يخرج عن المسجد۔(الفتاوى التاتارخانية،کتاب الصلاۃ،ج:1،ص: 732) فتویٰ نمبر : 10836/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-25 کتاب الصلوۃ سجدہ سہوکے احکام
نماز میں سجدہ سہو بھول جانا
سوال
میں ظہر کی نماز میں پہلاقعدہ بھول گیا تھا،اور نماز کے آخر میں میں نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا، لیکن جب سلام پھیرا، اور میں نے کچھ تسبیحات بھی پڑھ لی تھی اور میں تشہد کے حالت میں تھا صرف چہرہ پیچھے موڑ دیا، تومجھے یاد آیا، اسی دوران میں نے فوراً سجدہ سہو کیا اور پھر تشہد پڑھ کرسلام پھیردیا، اب میری یہ نماز ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
زیر ناف بالوں کے حدود
ہم نے سنا ہے کہ شرمگاہ کے بال اگر چاول کے دانے سے بڑھ جائیں تو نماز نہیں ہوتی، دریا فت یہ…
خلع لینے کے بعد سابقہ شوہر سے نکاح کرنا
اگر کوئی عورت شوہر کی مار پٹائی کی وجہ سے عدالت سے خلع کی ڈگری لے لے، جس پر شوہر بھی راضی…
بطور امانت لیا ہوا سامان واپس نہ کرنا
ایک خاتون کو نکاح کے موقعہ پر بہت سارا سامان، سونا اور دیگر اشیاء کی صورت میں بطور جہیز ان کے بھائی…
وقت کی تنگی کی وجہ سے ظہر کی چار رکعات سنت مؤکدہ کی جگہ دو رکعات پڑھنا
ایک عالم سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ اگر ظہر کی جماعت کا وقت قریب ہو اور چار رکعت سنت مؤکدہ ادا…
امام کی حالت معلوم نہ ہونے کی صورت میں نیت کا طریقہ
مسافرمقتدی کو اگرپتہ نہ ہو کہ امام مسافر ہے یا مقیم، تو چار رکعت والی نماز میں وہ اس امام کے پیچھے…
نکاح خواں کےتلقین کردہ الفاظ کے جواب میں “جی” کہنا
اگر نکاح خواں نے لڑکی کو کہا کہ فلاں بنت فلاں آپ نے اپنے آپ کو اتنے مہر کے عوض فلاں بن…