واضح رہے کہ مشترکہ خاندانی نظام میں جب بعض بھائی محنت مزدوری کرتے ہوں اور بعض گھریلو انتظامات چلاتے ہوں، تو جو بھائی محنت مزدوری کرتے ہیں ان کی طرف سے اگر عرفاً اس بات کی اجازت ہو کہ گھریلو انتظامات چلانے والا بھائی گھر کے اخراجات کی مد میں بھیجی گئی رقم سے اپنی ضروریات میں مناسب حد تک رقم خرچ کر سکتا ہے تو ایسی صورت میں وہ اس رقم سے اپنے ذاتی یا اپنے اہل وعیال کے اخراجات کر سکتا ہے۔ لیکن اگر نہ صراحتاً اس کی اجازت ہو اور نہ عرفاً و دلالتاً تو پھر ذاتی نوعیت کے اخراجات جیسے اپنے اہل و عیال کے مخصوص خرچ اور ذاتی قرض کی ادائیگی اس رقم سے جائز نہ ہوگی۔ اجتمعا في دار واحدة واكتسبا ولا يعلم التفاوت فهو بينهما بالسوية [تنبيه] يؤخذ من هذا ما أفتى به في الخيرية في زوج امرأة وابنها اجتمعا في دار واحدة وأخذ كل منهما يكتسب على حدة ويجمعان كسبهما ولا يعلم التفاوت ولا التساوي ولا التمييز.فأجاب بأنه بينهما سوية...ولو اختلفوا في العمل والرأي. (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الشركة،ج:4،ص:325) فتویٰ نمبر : 4072/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب الوکالۃ
گھر کی مشترکہ رقم سے بیوی بچوں کے اخراجات پوری کرنا
Question
ایک بھائی اپنے حقیقی بھائی کو ہر ماہ گھریلو اخراجات کی مد میں ایک متعین رقم بھیجتا ہے۔ رقم وصول کرنے والا بھائی اس رقم کو مشترکہ مکان کے روزمرہ کے اخراجات پرخرچ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اسی رقم میں سے اپنی زوجہ اور اولاد کا خرچہ بھی ادا کرتا ہے۔ مزید برآں موصوف مقروض بھی ہے، چنانچہ اپنے ذمہ واجب الادا قرض کو بھی اسی رقم سے بتدریج ادا کرتا ہے۔ اب دریافت یہ کرنا ہے کہ شرعی نقطہ نظر سے وصول کنندہ بھائی کا دی گئی رقم کو مذکورہ بالا تینوں مدات یعنی مشترکہ گھریلو ضروریات، اہل و عیال کا خرچ اور ذاتی قرض کی ادائیگی میں صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے پرقربانی
اگر کسی عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے ہوں تو اس عورت پر قربانی کا…
وراثتی زمین کی تقسیم میں پٹواری کی غلط قیمت پر اعتماد کے نتیجے میں کی گئی تقسیم کا شرعی حکم
زمین کا ایک بہت بڑا ٹکڑا ورثاء میں تقسیم ہوگیاہے،(زبانی تقسیم)مطلب حلقہ پٹوارمیں کسی قسم کے اندراج کی صورت میں یہ تقسیم…
والدین کااپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
والدین اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اولاد میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اولاد میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، جبکہ کل…
وارث کا اپنے مورث سے اس کی زندگی میں حصے کا مطالبہ کرنا
اگر کسی شخص کی ذاتی ملکیت میں کوئی مال وجائیداد ہوتو کیا اس کے بھائی اور بہن اس سے حصے کا مطالبہ…
بھنگ کی پیداوار میں عشر کا وجوب
بھنگ میں عشر لازم ہے یا نہیں؟نیزمستحقین کے لیے اس کا لینا کیسا ہے ؟
روزے کی حالت میں خوشبو کا ناک میں،اور دھوئے کا حلق میں جانا
اگر کوئی شخص روزہ سےہو اور اس حالت میں خوشبو ناک میں چلی جائے یا دھواں حلق میں چلاجائے تو ایسےروزے کا…