شرعی نقطہ نظر سے شیئر ز کا کاروبارمند رجہ ذیل شرائط کی رعایت کے ساتھ جائز ہے : (1) کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہواور اگر اصل کار و بار حرام ہو تو اس کے شیئرز خریدنا بھی حرام ہوگا ۔ (2) کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں ، اگر اثاثے صرف نقد کی شکل میں موجود ہوں تو پھر خریدے ہوئے شیئر زفروخت کرنے کی صورت میں اس پر منافع لینا جائز نہیں ہوگا ۔ (3) کمپنی کا اصل کار و بار تو حلال ہو، لیکن سودی لین دین بھی کرتی ہو مثلا بینک سے سودی قرضہ حاصل کرتی ہو یا اضافی رقم سودی کھاتے میں جمع کرتی ہو ،تو ایسی صورت میں اس کمپنی کے شیئر ز دو شرطوں کے ساتھ خریدنا جائز ہے: پہلی شرط یہ ہے کہ وہ اپنی بس کے مطابق سود کے خلاف آواز اٹھائے اور سالانہ میٹنگ میں اظہار کرے کہ ہم سودی لین دین پر راضی نہیں ہیں ، لہذا اس کو بند کیا جائے ۔دوسری شرط یہ ہے آمدنی کا جو حصہ سودی کھاتے میں رقم جمع کر کے حاصل کیا گیا ہو، وہ بلانیت ثواب صدقہ کریں۔ وبطل بيع مال غير متقوم كخمر وخنزير فإن المتقوم هو المال المباح الانتفاع به شرعا( رد المحتار على الدر المختار، باب البيع الفاسد، مطلب في تعريف المال، ج:7، ص:235) إذا دفع المسلم إلى النصراني مالا مضاربة بالنصف فهو جائز إلا أنه مكروه،فإن اتجر في الخمر والخنزير فربح جاز على المضاربة في قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى وينبغي للمسلم أن يتصدق بحصته من الربح( الفتاوى الهندية، كتاب المضاربة، الباب الثاني والعشرون في المضاربة بين أهل الإسلام وأهل الكفر،ج:4، ص:333) فتویٰ نمبر : 3936/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب البیوع(خریدوفروخت) بیع کے ارکان اورشرائط
Stock exchange میں sharesخریدنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علماکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ stock exchange میں shares خریدنا کیساہے ؟
جواب
Related Fatwas
قربانی کے جانور میں عقیقہ کے لئے ایک حصہ مقرر کرنا
میرے سسرال والوں نے قربانی کا جانور خریدا اور میری بھی خواہش تھی کہ اپنی بیٹی کا عقیقہ کرو ں لیکن میرے…
والد کا اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا
آپ نے فتوٰی نمبر 7281/297/324 بتاریخ 5/10/2025 مرحمت فرمایا ہے۔ جس میں والد صاحب نے اپنی زندگی میں اپنا رہائشی مکان چاروں…
تایا زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا
ہمارے علاقے میں تایا زاد بہن کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اسے عرف عام میں بھانجی…
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…
دلہا دلہن کی عدم موجودگی میں مجموعی طور پر تین اشخاص کی موجودگی میں نکاح کا حکم
ایک نکاح اس طرح ہوا کہ مجلس میں تین شخص موجود تھے، ایک لڑکی کا والد، دوسرا لڑکے کا والد اور تیسرا…
پوتے کی بیوی کو مہر میں متعین مکان لکھنے کے بعد کسی دوسرے کا اس میں تصرف کرنا
ایک شخص اپنے پوتے کی بیوی کو حق مہر میں کوئی متعین مکان لکھ کر دے دے، تو کیا عورت اس کی…