صورتِ مسئولہ میں اگر دولہا اور دلہن نکاح کی مجلس میں موجود نہیں تھے، لڑکی کے والد اور لڑکے کے والد لڑکی اور لڑکے کی طرف سے وکیل تھے تو ایسی صورت میں ان کی حیثیت صرف وکیل کی ہوگی، وہ گواہ شمار نہیں ہوں گے، گواہ صرف نکاح خواں شمار ہو گا، گویا یہ نکاح صرف ایک گواہ (یعنی: نکاح خواں) کی موجودگی میں ہوا ہے، اور ایک گواہ کی موجودگی میں نکاح درست نہیں ہوتا، اب اگر لڑکا اور لڑکی ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہوگا۔ البحر الرائق میں ہے: "(قوله: ومن أمر رجلاً أن يزوج صغيرته فزوجها عند رجل والأب حاضر صح، وإلا فلا؛ لأن الأب يجعل مباشراً للعقد باتحاد المجلس ليكون الوكيل سفيراً ومعبرًا فبقي المزوج شاهدًا، وإن كان الأب غائبًا لم يجز". (كتاب النكاح ، 3/97 ، ط : دار الكتاب الإسلامي) فتاویٰ شامی میں ہے: "(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معًا) على الأصح." (كتاب النكاح، ج : 3 ، ص : 21 ، ط : سعيد) فقط واللہ اعلم
دلہا دلہن کی عدم موجودگی میں مجموعی طور پر تین اشخاص کی موجودگی میں نکاح کا حکم
Question
ایک نکاح اس طرح ہوا کہ مجلس میں تین شخص موجود تھے، ایک لڑکی کا والد، دوسرا لڑکے کا والد اور تیسرا نکاح خواں، والدین جانبین سے وکیل ہیں ، ایجاب قبول انہوں نے کیا ہے، لڑکے اور لڑکی کی اجازت شامل ہے، مہر مثل مقرر ہوا ہے، کیا یہ نکاح صحیح ہوا یا نہیں؟ مجلسِ نکاح میں یہ صرف تین شخص موجود تھے، دولہا دلہن موجود نہیں تھے۔ سوال یہ ہے کہ والدین وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ گواہ بھی بن سکتے ہیں یا نہیں؟ نکاح ہو گیا یا دوبارہ نکاح کی ضرورت ہے؟
Answer
Related Fatwas
بچوں كا غلط تاريخ پيدائش لكھنا
اکثر والدین اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش اسکولز میں غلط لکھواتے ہیں، جیسے کہ اگر ایک بچہ 1990 میں پیدا ہوا ہو…
ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے پرزکوۃ
اگر کسی عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے ہوں تواس عورت پرزکوۃ کا کیا حکم…
والدین کابچے کامحمد نام رکھنے کی نیت کرنا
اگر پیدائش سے پہلے یہ نیت کی ہو کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام محمد رکھنا ہے اور پیدائش…
سیرت النبی ﷺمقابلےمیں شرکت کرکے انعام لینا
ایک مال دار شخص نے ایک پرائیویٹ اسکول کے نگران سے کہا کہ آپ ٹیلنٹ ٹیسٹ کے تحت سیرت النبی ﷺمقابلے کا…
غیر شادی شدہ بھائی کا اپنی تمام جائیداد زندگی میں ایک بھائی کے سپرد کرنا
میں غیر شادی شدہ ہوں ، والدین حیات نہیں ، صرف بہن بھائی ہیں جو کہ سب شادی شدہ ہیں۔ میرے پاس…
حرام مال میں زکوۃ کا وجوب
اگر کسی شخص کے ساتھ حرام مال ہو اور اس کی وجہ سے وہ صاحب نصاب بن جائے، تو کیا اس پر…