واضح رہے کہ شرعا قرض کی واپسی میں اسی چیز کی مثل واپس کرنا واجب ہوتا ہے جو بطور قرض لی گئی ہو۔ لہٰذا اگر کسی نے سونا بطور قرض لیا ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ اتنا ہی سونا واپس کرے۔ البتہ اگردونوں باہمی رضا مندی سےاس چیز کے مثل کے بجائے اس کی قیمت پر اتفاق کریں تو یہ بھی جائز ہے۔ صورتِ مسئولہ میں جب ایک تولہ سونا لیا گیا تھا تو مقروض پر ایک تولہ سونا ہی واپس کرنا واجب ہے، چاہے اس کی موجودہ قیمت پہلے سے زیادہ کیوں نہ ہو۔ البتہ اگر فریقین باہمی رضامندی سے سونے کے بدلے اس کی قیمت پر اتفاق کرلیں تو یہ بھی جائز ہے۔ لیکن قرض خواہ کی رضامندی کے بغیر قرض کی مقدار میں کمی کرنا جائز نہیں۔ تاہم اگر قرض خواہ اپنی خوشی سے کچھ معاف کر دے تو یہ جائز ہے۔ قد قالوا إن الديون تقضى بأمثالها.(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الأيمان،ج:3،ص:789) أنه لو كانت الدراهم فضتها خالصة أو غالبة كريال الفرنجي في زماننا فالواجب رد مثلها، وإن كانا في بلدة أخرى، لأن ثمنية الفضة لا تبطل بالكساد، ولا بالرخص أو الغلاء.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،كتاب البيوع،باب المرابحة والتولية،فصل في القرض،ج:5،ص:163) المديون إذا قضى الدين أجود مما عليه لا يجبر رب الدين على القبول كما لو دفع إليه أنقص مما عليه، وإن قبل جاز كما لو أعطاه خلاف الجنس وهو الصحيح.(الفتاوی الهنديه،کتاب البیوع،الباب التاسع عشرفی القرض والاستقراض والاستصناع،ج:3،ص:204) فتویٰ نمبر : 4036/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب القرض والدین
قرض کی واپسی میں مثل کے بجائے قیمت دینا
Question
ایک شخص نے دوسرے شخص سے ایک تولہ سونا لے لیا اور اس وقت سونے کی قیمت ایک لاکھ تھی اور اب تقریباً 5 لاکھ ہے اب مقروض قرض خواہ سے کہتا ہے کہ میں آپ کو ایک لاکھ دو ں گا اور دوسرا کہتا ہے کہ نہیں آپ نے مجھ سے ایک تولہ سونا لیا ہے آپ مجھے ایک تولہ سونا ديں گے تو اب کونسی صورت صحیح ہوگی رہنمائی فرمائیں؟
Answer
Related Fatwas
فقیر کو زکوۃ میں ملی ہوئی چیز کا مالدار کے لیے استعمال کا حکم
اگر کسی فقیر کوکوئی کتاب یا کوئی کھانے کی چیز یا کوئی اور چیز زکوۃ یا عشر میں ملی ہوتو مالدار کے…
پلازہ بننے سے پہلے اس میں دفتر خریدنا
میں نے پشاور میں ایک کمپنی کے ساتھ انوسمنٹ کرنی ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ یہ کمپنی مختلف جگہوں پر…
وکیل کا تعلقات کی بنا پر رعایت میں ملی رقم اپنے لیے رکھنا
ایک لڑکے نے کالج میں 70 ہزار روپے پر ایڈمیشن کی بات کرلی ،پھر اس کی ماں نے وہ پیسے مجھے دیدیے…
زیادہ مہر مقرر کركے بعد میں معاف کرنا
ایک خاتون کے والدین شادی سے پہلے اپنی بیٹی کیلئے زیادہ مہر پر اصرار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اتنے مہر…
گھر میں مسجد بنانے پر جنت کے وجوب،کےمتعلق حدیث کی تحقیق
کیا ذخیرہ احادیث میں ایسی کوئی مستندحدیث موجود ہے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ "جس نے اپنے گھر میں مسجد…
عورت کی اجازت کے بغیراس کا نکاح اور بعد میں اس کی رضامندی
ایک نکاح میں لڑکی کی طرف سے ایجاب وقبول کے لیے اس کا بھائی حاضر ہوا اور ایجاب و قبول کیا لیکن…