واضح رہے کہ پنشن حکومت کی جانب سے سرکاری ملازم کے لیے ایک عطیہ ہوتا ہے، جو اس کی زندگی میں اسے ملتا رہتا ہے، اور اس کی وفات کے بعد قوانین کے مطابق یہ پنشن کسی وارث کے نام کر دی جاتی ہے۔ چونکہ یہ ایک عطیہ ہے، اس لیے اس میں میراث جاری نہیں ہوتی، کیونکہ میراث اس مال میں جاری ہوتی ہے جو وفات کے وقت میّت کی ملکیت میں موجود ہو۔ البتہ یہ پنشن جس وارث کے نام کر دی جائے، وہ اسی کی ملکیت بن جاتی ہے، اور پھر وہ جس جائز طریقے سے چاہے اسے خرچ کرسکتا ہے۔ صورتِ مسئولہ میں سرکاری ملازم کے مرنے کے بعد پنشن جس بیٹی کے نام منتقل ہوئی ہے، یہ اسی کا حق ہے، باقی بہن بھائی اس میں مطالبے کا حق نہیں رکھتے۔ البتہ اگر وہ اپنی مرضی سے کسی بھائی یا بہن کو اس پنشن میں سے کچھ حصہ دینا چاہے تو دے سکتی ہے۔ العطاء لا یورث عنہ.(الأشباہ والنظائر،ج:2، ص:495) الترکۃ في الاصطلاح ما ترکہ المیت من الأموال صافیا عن تعلق الغیر بعین من الأموال.(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الفرائض،ج:10، ص:493) فتویٰ نمبر : 6540/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام)
مرنے کے بعد ملنے والی پنشن کا حکم
سوال
سرکاری ملازم کے مرنے کے بعد جو پنشن ملتی ہے ،وہ کس کو ملے گی؟اگر اولاد میں سے کسی ایک بیٹی کو (جو معذور بھی ہو)یہ پنشن منتقل ہوجائے تو وہ سارا اس کا حق ہوگا یا باقی اولاد کا بھی اس میں حق ہو گا،نیز اگر یہ بیٹی پنشن کی اس رقم میں سے بہن بھائیوں کو اپنی طرف کچھ حصہ دے دیا کرے تو کیا دے سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
عدالت کے ذریعے تنسیخ نکاح
محمد خالد کی بیٹی کا سمیع اللہ نامی لڑکے سے نوسال پہلے نکاح ہوا تھا رخصتی کے تقریبا ایک سال بعد شوہر…
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ اگر میری فلاں بات نہ مانی تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا کیا اس سے طلاق معلق ہوگی؟
ایک شخص کے سسرال والے اس کی سالی کی شادی کسی ایسی جگہ کرنا چاہ رہے تھےجس جگہ شادی پر یہ شخص…
سجدہ تلاوت کی تعداد معلوم نہ ہونا
ایک شخص پر بہت سے سجدہ تلاوت واجب ہوئےہے لیکن اس کو یاد نہیں کہ کتنے واجب ہوئی ہیں ،تو اس کے…
تعلیمی اداروں میں طلباکو دیے جانے والے سکالر شپ کی حیثیت
تعلیمی اداروں میں طلبا کرام کو جو سکالر شپس دیے جاتے ہیں ،اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اور اس کا لینا کیسا…
مسجد سے چوری کی گئی چیز سے اپنے ذمہ کو فارغ کرنا
ایک شخص نے مسجد سے چوری کی ہےاب وہ اپنے ذمہ کی فراغت کےلیے اس چوری کےبدلے پیسے جمعہ کے دن چندہ…
پہلے عمرہ میں مشین پھیروانے کے بعد دوسرے تیسرے عمرے میں بھی مشین پھیروانا
عمرہ کے لئے جاتے ہیں ،پہلا عمرہ کرتے ہیں ،اس میں سر پر مشین پھیرتے ہیں ،ہر دوسرے تیسرے دن عمرہ کرتے…