واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنے اوپر کسی عبادت مقصودہ کو لازم کردے ،تو یہ نذر کہلاتا ہے، اگر کسی عبادت بدنی کی نذر مانی جائے تو اس کا پورا کرنا ضروری ہوتا ہے ،البتہ عبادت کے لیے متعین کردہ مکان اور وقت کا اہتمام ضروری نہیں ہے ،اس لیے اگر کسی ایک دن روزہ رکھنے کی نذر مانی جائے اور پھر دوسرے دن کا روزہ رکھ لیا جائے ،تو بھی نذر پوری ہوجاتی ہے۔ صورت مسئولہ میں جب نذر میں متعین کردہ دن میں روزہ نہیں رکھا ،تو کسی بھی دن نذر کی نیت سے روزہ رکھ کرنذر پوری ہوجائے گی۔ وألغينا تعيين الزمان والمكان والدرهم والفقير فيجزئة صوم رجب عن نذره صوم شعبان وتجزئه صلاة ركعتين بمصر نذر أداءهما بمكة والتصدق بدرهم عن درهم عينه له والصرف لزيد الفقير بنذره لعمرو.(مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح،كتاب الصوم،باب ما يلزم الوفاء به،ص:263) فتویٰ نمبر : 10764/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام)
نذر معین کو وقت گزرنے کے بعد ادا کرنا
Question
اگر کوئی شخص نذر مانے کہ میں اس آنے والے اتوار کے دن روزہ رکھوں گا اور پھر اس نے اس اتوار کو نہ رکھا، توکیا پھر اگلے اتوار کو رکھ سکتا ہے یا نہیں؟اور اس سے نذر پوری ہوجائے گی یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
سجدہ تلاوت کی تعداد معلوم نہ ہونا
ایک شخص پر بہت سے سجدہ تلاوت واجب ہوئےہے لیکن اس کو یاد نہیں کہ کتنے واجب ہوئی ہیں ،تو اس کے…
عمرہ میں بغیرحلق یاقصر کےاحرام کھولنا
ایک آدمی نے عمرہ میں بغیرحلق یا قصر احرام کھولی۔ پھرسلےہوئے کپڑے پہنے پھر ایک دن کے بعد دوبارہ احرام باندھ کر…
اجرت متعین نہ ہونے کی صورت میں اجارہ کا حکم
ایک شخص نے اپنی کار موٹر شوروم والے کے حوالہ کیا کہ اسے پانچ ہزار ڈالر میں فروخت کردو، اس سے زیادہ…
دوسرے شخص سے ٹیسٹ دلوا کر نوکری حاصل کرنے والے کی تنخواہ
زید اور عمرو دو بھائی ہیں، علاقے کی سطح پرایک سرکاری نوکری کا اشتہارجاری ہوا، عمرو نے باقاعدہ کاغذات جمع کیے، ٹیسٹ…
نقل سے امتحان پاس کرکے نوکری کرنا
1۔ایک شخص نے نقل سے امتحان پاس کیا، اب وہ ڈگری استعمال کرکےنوکری کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ 2۔اگر اس…
عورتوں کے لئے آبروں سے زائد بال اکھیڑ نا
کیا گنی بھنوؤں کو اوپر سے ترتیب دینا جائز ہے؟زائد بالوں کو جو بدنما لگ رہے ہوں جبکہ نہ کروانے سےشوہر کی…